: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور لوک سبھا میں پارٹی کے
لیڈر طارق انور نے مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی مسئلہ بنانے کی وکالت کرتے
ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان فلسطین کے سلسلے میں اپنی خارجہ پالیسی میں
تبدیلی کرنے کی غلطی نہ کرے۔مسٹر طارق انور مسئلہ فلسطین پر ایران میں
منعقد ہونے والی بین الاقوامی
کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس لوٹنے پر یہاں نامہ نگاروں سے بات کررہے
تھے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ کسی قوم او ر کسی خاص جماعت سے وابستہ
نہیں ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے ،اسے حقوق انسانی اور عالمی
برادری کا مسئلہ بھی بنانے کی شدید ضرورت ہے۔